فرح کو بہو تسلیم نہیں کر تا۔سسر اقبال گجر کا اظہار لاتعلقی
بیٹے نے پہلی بیوی کی موجودگی میں خاندان سے بغاوت کر کے فرح خان سے شادی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر نے فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے نے خاندان سے بغاوت کرتے ہوئے پہلی بیوی اور بچوں کے ہوتے ہوئے شادی کی ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پہلی بیوی میری انتہائی قریبی رشتہ دار اور میری بیٹیوں کی طرح ہے، اس کے بچے ہیں میں ان کا سر پرست ہوں میں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا جتنا مرضی سمجھدار ہو عمران خان جتنا سمجھدار تو نہیں ، عمران خان پھر کس طرح خواتین کے چنگل میں آگیا،اس طرح میرا بیٹا بھی ا س کے چنگل میں آگیا۔میرا فرح خان سے کوئی رشتہ اور نہ رابطہ ہے ، میں نے کبھی اس کو بہو تسلیم ہی نہیں کیا ۔فرح خان کے خاندان کاپس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کوئی پتہ نہیں ۔ فرح کا شوہر میر ابیٹا ضرور ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کو باغی کر کے شادی کی تھی ۔
واضح رہے کہ فرح خان خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست ہیں۔ان پر اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے سنگین الزام لگائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔خاتون اول کی دست راست فرح خان سے متعلق اہم انکشافات
فرح خان بشریٰ بی بی اور عمران خان (فا ئل فوٹو)