سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک میں سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کا بھاو¿ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 141 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2.5فیصد اضافہ کردیا