اگر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہوجائے گی۔۔فضل الرحمان 

Apr 07, 2022 | 19:06:PM
مولانا فضل الرحمان، ڈپٹی سپیکر، رولنگ غلط ہے، پارلیمنٹ، پرانی پوزیشن بحال
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اگر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہوجائے گی،اگر اس کے برعکس کوئی فیصلہ آتا ہے تو یہ معزز جج کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر قانون اور آئین کے تحت فیصلہ نہیں۔
24 نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے،سپریم کورٹ ثالثی اور ذاتی اجتھاد کے تحت فیصلہ نہیں کیا کرتی۔
 مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ معزز جج کا کام قانون اور آئین کے تحت فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مصلحتوں اور مفادات کے تحت نہیں، قومی مفاد کا فیصلہ سیاسی حکومتوں نے کرنا ہوتا ہے معزز عدالتوں نے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی