(24نیوز) مسلم لیگ (ن )نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کرانے کے لئے پٹیشن تیار کرلی۔ حمزہ شہباز کل (جمعہ ) لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کریں گے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یکم اپریل سے چیف منسٹر پنجاب کا عہدہ خالی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا سیشن کال کر کے فوری چیف منسٹر کے انتخابات کرائے جائیں، پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی ڈکلئیر کیا جائے۔ حمزہ شہباز کی طرف سے درخواست کل دائر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ فرح کو بہو تسلیم نہیں کر تا۔سسر اقبال گجر کا اظہار لاتعلقی
وزیر اعلیٰ پنجاب کاانتخاب ۔مسلم لیگ ن کل ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی
Apr 07, 2022 | 19:25:PM