(24 نیوز)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کے حکام کو سپریم کورٹ طلب کرلیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کمرہ عدالت پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ اب سے کچھ دیر بعد فیصلہ سنائے گی،کورٹ روم نمبرون کا عملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے ،سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ،سیکرٹری الیکشن کمیشن قانونی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچے ۔
صحافیوں ،وکلا ،سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماﺅں کی آمد جاری ہے،پیپلزپارٹی رہنما رضا ربانی ،شیری رحمان،نیئر بخاری، فرحت اللہ بخاری،بابراعوان ،عامرکیانی ،شہزاداکبر ،سینیٹر فیصل جاویدکمرہ عدالت پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ازخودنوٹس کا فیصلہ کچھ دیر میں، پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے دستے سپریم کورٹ کے باہر تعینات