آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کیلئے تمام ہوا،وزیر اعظم شہباز شریف ، مریم نواز

Apr 07, 2022 | 21:25:PM

(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کو آئین کی سر بلندی بہت بہت مبارک۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہناتھا کہ آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کیلئے تمام ہوا۔اللہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔


مریم نواز نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف انشا اللہ ،پاکستان کو عوام دشمن، نالائق ترین، نا اہل ترین اور ناکام ترین حکومت سے نجات بھی بہت بہت مبارک ۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا عدالتی فیصلے پرپہلا ردعمل ، تاریخی جملہ دہرا دیا

مزیدخبریں