عدالتی فیصلے سے پاکستان بچ گیا۔شفاف الیکشن کرائیں گے۔شہباز شریف

سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا۔شکر گزار ہیں

Apr 07, 2022 | 21:56:PM

 ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے نظریہ ضرورت ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا۔
آج کا فیصلہ تاریخی ہے۔ عدالت کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کا مستقبل بہت تابناک ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ایسا فیصلہ دیا آئین اور پاکستان بچ گیا، عدلیہ نے اپنے فیصلے سے چار چاند لگائے، عدالت نے پارلیمان کو مضبوط کیا ہے، رمضان میں عوام نے بہت بڑا معرکہ سرکیا ہے، غربت، مہنگائی کے خلاف ہم مل کر لڑیں گے، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی اصلاحات کرینگے اور پھر شفاف الیکشن کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈپٹی سپیکر اور صدر کے فیصلے کالعدم ۔تحریک عدم اعتماد بحال۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آگیا
 

مزیدخبریں