متحدہ اپوزیشن کا کل یوم تشکر منانے کااعلان 

Apr 07, 2022 | 22:10:PM

 (24نیوز) متحدہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدر مملکت کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دینے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور آئیں بچ گیا ہے ،یہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے ،عدلیہ کا وقار کو چار چاند لگے ہیں ،عدلیہ پوری قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام ،پاکستان زندہ باد۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہاکہ آئیں اور جمہوریت کی فتح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ پوری قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے ،( کل) جمعہ کو یوم تشکر ہو گا ،عوام جمعہ کی نماز کے بعد دو شکرانہ کے نوافل ادا کریں ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بچ گیا ،آئیں بچ گیا ہے ،عدلیہ کا وقار کو چار چاند لگے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں ،پارلیمان کو مضبوط کیا ہے ،رمضان میں بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ مل کر مہنگائی اور بے روزگاری کی جنگ لڑیں گے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی ہے۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلائیں اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔

مزیدخبریں