ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے پر حکومتی موقف بھی سامنے آگیا

Apr 07, 2022 | 22:24:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہنا ہے کہ اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فوادچودھری کا کہنا تھا کہ فوری الیکشن ہی ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔
فوادچودھری نے مزید کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ اور ضمانتوں پر جیلوں سے باہراشرافیہ آئین و قانون کی بالادستی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔


اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے مزید 4 ماہ مانگنے پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے موقف پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ 90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لےجانے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔معیشت 7ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت ہی نہیں کر سکتی۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دے سکتے۔ جلد از جلد سیاسی استحکام کیلئے الیکشن نوے دن کے اندر لازم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے کے وقت نواز شریف لندن میں کیا کر رہے تھے؟ مریم نے تصویر شیئر کردی

مزیدخبریں