اعتزاز احسن کا عمران خان کیلئے بڑا مشورہ

بہتر ہو گا کہ عمران اب اپوزیشن میں بیٹھیں،ذمہ داریاں دوسرے فریق کے کندھوں پہ ڈال دیں

Apr 07, 2022 | 22:55:PM
مشورہ۔عمران ۔اپوزیشن۔ڈپٹی سپیکر۔رد عمل۔تحریک۔عدم اعتماد
کیپشن: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت کےلئے یہ سیدھا معاملہ تھااور جج صاحبان نے جو فیصلہ دیا اسی کی توقع کی جا رہی تھی۔
 اپنے بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ اب حکومت کے پاس تحریک عدم اعتماد ے بچنے کا کوئی امکان نہیں،بہتر ہو گا کہ وہ اب اپوزیشن میں بیٹھیں،ذمہ داریاں دوسرے فریق کے کندھوں پہ ڈال دیں،یہ ہی ان کےلئے بہتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈپٹی سپیکر اور صدر کے فیصلے کالعدم ۔تحریک عدم اعتماد بحال۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آگیا