شہباز شریف پر توہین عدالت نہیں لگے گی ، سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سینئر صحافی عمر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ اور سپریم کور ٹ کے درمیان باقاعدہ جنگ کا آغاز ہو گیا ہے،پہلے بھی بحران تھا لیکن اب حتمی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے بتایا کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ اپنی بالا دستی قائم کرے گی ،حکومت نے پہلے کابینہ لیول پر اس فیصلے کو مسترد کیا جس کا مطلب یہی تھا کہ جی اس فیصلے پرعملدرآمد نہیں کرنا ، جس کے بعد آوازیں اٹھ رہی تھیںکہ شہباز شریف کا حال یوسف رضا گیلانی جیسا ہو گا ۔
سینئر صحافی نے بتایا کہ شہباز شریف بہت سمارٹ آدمی ہیں انہیں پتا ہے کہ ان کا حال یوسف رضا گیلانی جیسا نہیں ہو گا مطلب ان پر توہین عدالت نہیں لگے گی ، بلکہ اگر وہ گئے تو پھر سارے کے سارے جائیں گے اور شہباز شریف کو یہ اعتماد سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا مصطفیٰ ایمپیکٹ کیس کے فیصلے کی وجہ سے ملا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت صرف وزیر اعظم نہیں ہے بلکہ پوری کابینہ حکومت ہے جو فیصلہ کابینہ کرے گی وہ فیصلہ حکومت کا ہو گا ، اس فیصلے کے بعد شہباز شریف کو پتا ہے کہ وہ اکیلے نہیں جائیں گے بلکہ پوری کی پوری کابینہ جائے گی اور کابینہ بھی کوئی چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی لمبی چوڑی ہے اور ان تمام کے تمام پر آپ توہین عدالت لگا کر فارغ کر کے دیکھائیں ، آج اندازہ ہوا کہ شہباز شریف نے اتنی لمبی چوڑی کابینہ کیوں بنائی تھی ؟
عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا کہ توہین عدالت میں کابینہ پکڑی جائے بلکہ اب وہ معاملہ پارلیمنٹ میں لے گئے ہیں ، جہاں قرار داد بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) نے جمع کرائی ہے اور اس پر تمام کے تمام اتحادی حکمران باتیں بھی کر چکے ہیں جس سے میسج یہی جاتا ہے کہ تمام جماعتیں اور پوری کی پوری پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے اور اکٹھے ہیں ۔