(ویب ڈیسک)نائیجیریا کی میوزک پروڈیوسر فلورینس اوٹیڈولا نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم افریقی طلبہ کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم بطور تحفے میں دے دیئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلورینس کو ڈی جے کپی کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے افریقی سٹڈیز میں ماسٹرز مکمل کیا ہے جبکہ اس سال کے شروع میں یونیورسٹی میں اپنی گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور اپنی کوششون سے بچوں کے تحفظ ،لڑکیوں اور معذور افراد کیلئے تعلیم جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کیلئے تنظموں کی ایک رینج کی بنائی ۔یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ "کپی فنڈ" سے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو غیر متوقع اور فوری مالی ضرورت کیلئے فنڈز مہیا کیے جاسکیں گے.
بین الاقوامی شہرت کی حامل 30 سالہ ڈی جے کپی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں,ان کا کہنا تھا کہ کپی افریقہ آکسفورڈ فنڈز قائم کرنے کا بنیادی مقصد ان طلبہ کیلئے ذرائع پیدا کرنا ہے جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ تعلیم جاری رکھی جاسکے۔
واضح رہے کہ ڈی جے کپی نائیجیریا میں تیل کا کاروبار کرنے والے امیر ترین شخص کی صاحبزادی ہیں,وہ اس سے پہلے بھی بچوں کے حقوق، بچیوں کی تعلیم اور معذور افراد کی تنظیموں کو بڑے بڑے عطیات دے چکی ہیں۔