پنجاب اسمبلی انتخابات ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا بیان بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ اور پراپگنڈا قرار دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ، یہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں ، حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں ، میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلےفارن ایجنٹ ، فتنے فساد آئین شکن گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ،پراپگنڈا اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔حکومت میں شامل جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن چاہتی ہیں۔میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔ فارن ایجنٹ فتنے فساد آئین شکن گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے https://t.co/cO5ER47bPA
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 6, 2023