7 میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والا حمزہ پنجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کیماڑی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے 14 سالہ بیٹے امیر حمزہ پنجاری نے ورلڈ اسکالر کپ میں 7میڈلز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
پاکستان میں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں جوکہ اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت اور لگن سے ملک کا نام دنیا بھر میں کررہے ہیں۔
امیر حمزہ نے آذربائیجان میں منعقدہ ورلڈ اسکالرکپ میں رائٹنگ اور ڈیبیٹ میں 4 سونے اور3 چاندی کے تمغے جیت کر پاکستان کا نام روشن کرکے اپنے اپنے والدین اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
حمزہ کا کہنا ہے کہ اس شاندار محنت اور لگن کے ساتھ والدین کی حوصلہ افزائی نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔
مزید پڑھیں: ججز کے متنازع فیصلے،پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی،ملکی معیشت کو ریلیف مل گیا
واضح رہے کہ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امیر حمزہ کے والد محمد عارف پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر ہیں، جن کی آنکھیں بیٹے کی کامیابی پر خوشی کے آنسوؤں سے بھیگ گئی تھیں۔
حمزہ پہلی دفعہ بیرون ملک کے سفر پر جانے کیلئے تیار نہیں تھے، تو والد نے ان کے بھائی کو بھی ساتھ بھیجا تاکہ حمزہ کی ہمت وحوصلہ برقرار رہے۔