(ویب ڈیسک) جانیےرمضان اسپیشل مزیدار پٹیالہ چکن کی ترکیب۔
اجزاء:
چکن 700گرام، پیاز 2عدد، ٹماٹر 3عدد، دہی ایک کپ، نمک حسبِ ذائقہ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، کاجو پیسٹ 3چائے کے چمچ، سبز شملہ مرچ ایک عدد، سبز مرچ 2عدد، ادرک 4کھانے کے چمچ، گرم مصالحہ ثابت 5 گرام، ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ، ملک کریم 3کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں زیرہ پاؤڈر ،لال مرچ پاؤڈر ،نمک،ہلدی ،دھنیا پاؤڈر ،کالی مرچ پاؤڈر اور دہی ڈال کر مکس کر لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔ اب ایک دیگچی لیں اور اس میں کسان سپر کوکنگ آئل ڈال کر اس میں پیاز اور زیرہ ڈال کر براؤن کرلیں۔ اب اس میں چوپ لہسن ،ادرک ،ثابت گرم مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اور اس میں کاجو ڈال کر مزید دو منٹ تک پکا لیں۔
اب اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ تک ڈھک کر پکالیں۔ اب ڈھکنا اُتار کر اس میں جیم ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اس میں شملہ مرچ، پیاز، سبز مرچ اور میتھی ڈال کر مکس کرلیں۔ آپ کا مزیدار پٹیالہ چکن تیار ہے۔