(ویب ڈیسک) ایلون مسک نے دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ ،بوکا چیکا، کی ناقابلِ یقین ویڈیو شیئر کر دی ہے۔
اپنے مان مانے فیصلوں سے شہرت پانے والے اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک بار سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس بار ایلون مسک کی جانب سے دنیا کے طاقتور ترین راکٹ کی ناقابلِ یقین ویڈیو شیئر کر دی گئی ہے۔
ٹوئٹر کے سی ای او کی جانب کی گئی ویڈیو میں اسپیسس ایکس کے سٹار شپ کو دکھایا گیا ہے جو کہ ،بوکا چیکا، ٹیکساس میں لانچ پیڈ پر بالکل تیار کھڑا ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور راکٹ کی لمبائی 395 فٹ ہے جبکہ اسکی لاگت 3 بلین امریکی ڈالر ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر مزید سستا ہو گیا
چند ہی دن کی بات ہے جب اس راکٹ کو پرواز دیکھا جائے گا حالانکہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق یہ راکٹ لانچ ہوتے ہی پھٹ سکتا ہے۔ ابھی تک ایلون مسک کے اس ادارے کو امریکی حکام سے راکٹ کی پرواز کیلئے لائسنس کا انتظار ہے جو کہ پیر 10 اپریل کو ملنا متوقع ہے۔ لائسنس ملتے ہی راکٹ پرواز کر جائے گا۔
دوسری جانب ایلون مسک خود بھی واضح کر چکے ہیں کہ اس راکٹ کے لانچ ہوتے ہی پھٹنے کے 50 فیصد امکانات ہیں لیکن یہ لانچ بورنگ نہیں ہو گی۔
لازمی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کو بائے بائے کہ دیا ؟
اسپیس ایکس کا یہ راکٹ مسک کے لوگوں اور سامان کو چاند اور مریخ پر لے جانے کے مقصد کا ابتدائی سنگِ میل ثابت ہو گا جو کہ امریکا کو ایک ملٹی پلانٹری سپیس بنائے گا۔ اس راکٹ کی لانچنگ تاریخ 10 اپریل تک متوقع ہے جبکہ اس کے واپس آنے کی تاریخ 11 یا 12 اپریل ہو گی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسک اس راکٹ کو اپریل کے تیسرے ہفتے میں لانچ کرنا چاہتا ہے لیکن ایف اے اے کی جانب سے دی گئی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ لانچنگ اس سے پہلے بھی ہو سکتی ہے۔