(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ حکومتی سکیم کے تحت تمام حج درخواستیں بغیر قرعہ اندازی کے ہی منظور کر لی جائیں گی،رواں سال حج قرعہ اندازی نہیں ہوگی کیونکہ حج کیلئے دستیاب کوٹے کے مقابلے میں کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال حج کیلئے ریگولر سکیم کے تحت 44 ہزار 190 کا کوٹہ تھا جبکہ کل 72 ہزار 869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،وزارت خزانہ نے تمام عازمین حج کی درخواستیں قبول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ا س کے لئے اضافی زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے فراہم کیا جائے گا.
حکومت نے حج کوٹے کی تقسیم میں تقریباً 45 ہزار کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مختص کیا تھا،اس اسکیم کے تحت درخواست دہندگان کو حج کے واجبات ڈالر میں ادا کرنے تھے لیکن اس اسکیم کے تحت حکومت کو صرف 6 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔