بھائی سے جھگڑا،بہن نے غصے میں آکر موبائل فون نگل لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکی کا موبائل فون نگلنے کا عجیب و غریب جان لیوا واقعہ پیش آیا ہےجسے سن کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں بہن بھائی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد بعد 18 سالہ بہن نے غصہ میں آکر موبائل فون ہی نگل لیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی نے جیسے ہی موبائل نگلا، موبائل نگلتے ہی لڑکی کے پیٹ میں شدید درد شروع ہوگیا اور الٹیاں ہونے لگیں تو گھر والے اسے فوری طور پراسپتال لے گئے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے لڑکی کا الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور سی ٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کیے لیکن اینڈوسکوپی یا لیپروسکوپی کے ذریعے فون کو محفوظ طریقے سے نہیں نکالا جاسکتا تھا۔ اس لیے سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم بعد ازاں میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی کے معدے سے موبائل فون نکال دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی حالت اب بالکل ٹھیک ہے اور اسے جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔