علی امین گنڈا پور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد میں دہشتگری اورغداری دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں درج کیاگیا ہے،مقدمہ میں علی امین گنڈہ پور اور ان کے ساتھی اسد خان بھی شامل کئے گئے ہیں،اسلحہ کی ترسیل اور اس حوالے سے ٹیلی فون کال سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کےمتن کے مطابق ملزموں کی نجی چینل پر آڈیو نشر ہوئی ،ملزموں نے اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں اسلحے اور بندے جمع کرنے کا کہا ،ملزموں نے آڈیو میں کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے .
ملزموں نے کہا کہ اسلام آباد سے ہم اس حکومت کو ٹیک اور کر لیں گے ،ملزموں نے پولیس کو بھی دھمکی دی تاکہ وہ اپنے فرائض سر انجام نہ دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف بغاوت کا ایک اور مقدمہ درج
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں مجسٹریٹ ون کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور ہوگئی۔