انٹیلی جنس آپریشن، بلوچ نیشنل آرمی کا سربراہ گلزار امام گرفتار

Apr 07, 2023 | 12:30:PM

(احمد منصور) پاکستان کے خفیہ اداروں نے بلوچستان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم جماعت بلوچ نیشنل آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب عسکریت پسند گلزار امام عرف شنبے کو حراست میں لے لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلزار امام بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کا بانی اور سربراہ ہے جو بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے انضمام سے وجود میں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ہونے والے درجنوں دہشتگرد حملوں بشمول پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی بی این اے ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گلزار امام سنہ 2018ء تک بی آر اے میں براہمداغ بگٹی کے نائب کے طور پر فرائض نبھا رہا تھا اور بلوچ راجی آجوئی سانگر (بی آر اے ایس) کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور اس کا آپریشنل سربراہ رہا ہے۔
’گلزار امام کے افغانستان اور انڈیا کے دوروں کا ریکارڈ موجود ہے۔ دشمن خفیہ اداروں کے ساتھ تعلقات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ گلزام امام کی حراست بی این اے اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کیلئے دھچکا ہے جو بلوچستان میں مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں