امریکا میں نسل پرستی کا رجحان ایوانوں تک جا پہنچا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا میں نسل پرستی عروج پر ہے اور اس کے اثرات مقننہ تک بھی جا پہنچے ہیں۔
ٹینیسی ریپبلکنز نے اپنے ریاستی مقننہ سے نمائندو جسٹن جونز اور جسٹن پیئرسن کو نکال دیا ہے جبکہ مقننہ کی نمائندہ گلوریا جانسن کو ایک ووٹ کم ہونے کی وجہ سے نہیں نکالا گیا۔ ٹینیسی ریپبلکنز کی اسمبلی میں ان نمائندگان کو ریاستی مقننہ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوئی جس کے بعد جسٹن جونز اور جسٹن پیئرسن کو نکالنے کے حق میں زیادہ ووٹ ہونے کے باعث ریاستی مقننہ سے نکال دیا گیا جبکہ گلوریا جانسن کو مقننہ کا حصہ رہنے کی نسبت مقننہ سے نکالنے کے حق میں ایک ووٹ کم پڑا جس کے باعث وہ ریاستی مقننہ کا بدستور حصہ رہیں گی۔
BREAKING: Tennessee Republicans have expelled Rep. Justin Pearson from the state Legislature for his role in a protest that called for more gun control. Earlier, Rep. Justin Jones was ousted.
— The Associated Press (@AP) April 7, 2023
A vote to remove a third Democrat, Rep. Gloria Johnson, failed. https://t.co/FftwLoXdTa pic.twitter.com/XsKqHuaIgT
دوسری جانب اس ووٹنگ نے فوری طور پر نسل پرستی جیسے الزامات کو جنم دے دیا ہے کیونکہ جونز اور پیئرسن دونوں سیاہ فام ہیں جبکہ گلوریا جانسن سفید فام ہیں۔ اصلحہ کنٹرول کرنے کے ایک مطالبے کے پیش نظر ہونے والے احتجاج کی وجہ سے جسٹن پیئرسن کو نکالا گیا ہے۔ قبل ازیں جسٹن جونز کو مقننہ کمیٹی کی جانب سے مبزول کر دیا گیا تھا۔
Tennessee Republicans have ousted Reps. Justin Jones and Justin Pearson from the state Legislature and declined by one vote to expel Rep. Gloria Johnson. The votes prompted immediate accusations of racism. Jones and Pearson are Black; Johnson is white. https://t.co/eLmogk5yMh
— The Associated Press (@AP) April 7, 2023
امریکا میں بڑھتی نسلی پرستی اور شدت پسندی کے پیش نظر ڈیپ اسٹیٹ ریڈیو کے میزبان، امیرکی اخبار ڈیلی بیسٹ کے کالم نگار اور مصنف ڈیوڈ روتھ کوف کا کہنا ہے کہ فلوریڈا، ٹیکساس، ٹینیسی، آئیڈاہو اور دیگر سرخ ریاستوں میں کیا ہو رہا ہے۔ جہاں پر خواتین، رنگ برنگے لوگوں، ووٹرز، ریٹائر ہونے والوں، خاندانوں اور بچوں کو ان کے حقوق سے انکار۔ کیا جا رہا ہے۔ جس کے باعث یہ ریاستیں تیزی کے ساتھ فاشسٹ ڈسٹوپیا بن رہی ہیں۔ یہ امریکا کیلئے ٹرمپ سے بھی بڑا ڈراؤنا خواب ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر وائرل تصاویر حقیقت پر مبنی ہیں؟
درحقیقت ٹرمپ شو نے ہماری توجہ کو ان انتہا پسندانہ لہروں سے ہٹا دیا ہے جن پر وہ سوار تھا، اور وہ لہریں اب ہمیں کس طرف لے کر جا رہی ہیں، اس تحریک کے پیچھے ایک نہیں بلکہ بہت سے خطرناک رہنما ہیں، ان کو حکومتی اداروں، ڈونرز،قیادت، تھنک ٹینکس اور مخصوص دلچسپی رکھنے والے گروپس، حکومتی تھیوکریٹک، اقدار کو مسلط کرنے کیلئے عورتوں اور بچوں کی لاشیں گرا رہے ہیں جو اس کو نہایت خطرناک بنا دیتے ہیں۔
Watch what's happening in Florida, Texas, Tennessee, Idaho & other red states that are rapidly becoming fascist dystopias--denying women, people of color, voters, retirees, families, and children their rights. This is America's nightmare now. It is much bigger than Trump.
— David Rothkopf (@djrothkopf) April 6, 2023
ان کا مزید کہنا ہے کہ صدیوں پرانی تاریخ ہے جو ہمیشہ سے دور اندیشی سے قطع نظر رہی جسے جابرانہ تصور کیا جاتا ہے، ایک اقلیت اکثریت کو خاموش کر رہی ہے،ایسے میں ریاست بہ ریاست ووٹ دے اور تعمیل کیلئے جہاں ممکن ہو عدالتیں لگائیں، ذرائع ابلاغ پروپیکنڈے کو روکنے میں اپنا قردار ادا کرے۔
لازمی پڑھیں: ایلون مسلک نے دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ کی ویڈیو شیئر کر دی
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آئیے اور ٹرمپ پر نظر رکھیں، اس عمل کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنی سیاسی شکست کا سلسلہ جاری رکھے، لیکن براہِ مہربانی ان ریاستی اور مقامی کہانیوں پر عمل کریں اور واپس ان مشکلات سے لڑیں، کیونکہ ہمارا قومی کردار داؤ پر لگا ہے، ہمارا ہمارا مستقبل، ہماری اقدار سب خطرے میں ہیں، یہ سب ماضی میں لوگوں کے بدترین خوابوں سے بھی آگے بہت دور چلا گیا ہے