دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ،چینی کمپنی نے مقامی باشندوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے مقامی باشندوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے،مقامی علاقے سے تعلق رکھنے والے خواہشمند افراد 11 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں،پاورچائنہ باقاعدگی سے سائٹ ایریا کے لوگوں کو مستقل بنیادوں پر ٹریننگ اور ملازمتیں فراہم کرتا ہے۔
ڈیم منصوبے کے مرکزی کنٹریکٹر پاور چائنہ نے گلگت بلتستان میں مقامی باشندوں کیلئے 190 ملازمتوں کا اعلان کیا ہے،10 شعبوں میں دی جانے والی ملازمتوں میں کمپنی کو طویل مدتی بنیادوں پر 53 پیشہ ور تعمیراتی عملے، 41 سٹیل فکسرز، 25 میسن، 24 ویلڈر،29 مزدوروں،7ٹیکنیشنز، پانچ سکیفولڈر، تین الیکٹریشن، دو ڈرلرز اور ایک ڈرائیور کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ دسمبر 2022 میں کمپنی نے پراجیکٹ سائٹس پر 208 ہنر مند اور تکنیکی پیشہ ور افراد کو ملازمتیں فراہم کی تھیں، کمپنی نہ صرف ملازمت دیتی ہے بلکہ ملازمت کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے۔