برج خلیفہ: ایک ہی عمارت میں روزہ افطار کرنے کیلئے مختلف اوقات 

Apr 07, 2023 | 14:27:PM

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے رہائشی ایک ہی عمارت میں رہتے ہوئے بھی مختلف اوقات پر روزہ افطار کرتے ہیں۔ 

دبئی کے اعلیٰ عالم دین محمد القبائیسی کے مطابق، برج خلیفہ اتنی اونچی عمارت ہے کہ اس کی 150 ویں منزل سے اوپر رہنے والے روزہ کھولنے کے لیے دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 منٹ جبکہ 80 ویں منزل سے اوپر رہنے والوں کو 2 منٹ زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: 14 مئی کو انتخابات اور  ماما جی کی عدالت ، ہنسنا منع ہے !!

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمارت کی اوپر کی منزلوں میں رہنے والے لوگ زمین پر رہنے والوں سے زیادہ دیر تک سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا کی اس بلند ترین عمارت میں 160 قابلِ رہائش منزلیں ہیں۔

مزیدخبریں