مہمند ڈیم  کیلئے پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر کا قرضہ مل گیا

Apr 07, 2023 | 14:29:PM
مہمند ڈیم  کیلئے پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر کا قرضہ مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے مہمند ڈیم  کیلئے پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر کا قرضہ دیدیا،قابل تجدید توانائی سے چلنے والا مہمند ڈیم منصوبہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

اقتصادی امور  کے مطابق  قرض سے بجلی  کی ٹرانسمیشن میں مدد ملے گی ، مہمند ڈیم منصوبہ پائیدار زراعت کو فروغ دےگا،نئی زمین کی آبپاشی کو قابل بنائے گا،فصل کے رقبہ میں اضافہ کرے گا،مہمند ڈیم معاہدے پر دستخط کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط ترقیاتی تعلقات کو اجاگر کیا۔

سی ای او ایس ایف ڈی  کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم منصوبے کی کامیابی کیلئے ترقیاتی فنڈز کے درمیان مشترکہ تعاون اہم ہے، پاکستان کیلئے ایس ایف ڈی کی 1.4 ارب ڈالر کی امداد میں 41 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کیلئے فنڈنگ ​​شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمتوں کا اعلان ہو گیا