’’عمران خان کیلئے سب اچھا نہیں ہے‘’ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

Apr 07, 2023 | 14:43:PM

(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران شفقت کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے سب اچھا نہیں ہے، جو بھی ان کا ساتھ دے گا دھرا جائے گا۔

اپنے ایک وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ بیرونی طاقتیں عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کو قریب لانے کیلئے سرگرم ہیں، یہ تاثر کسی حد تک ہمارے سیاسی کلچر میں پھیلا بھی ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیا اپنے بیانات بھول گئے ہیں جس طرح وہ میر جعفر اور میر صادق کے نعرے لگاتے پھر رہے تھے، اس بات کا اظہار سابق آرمی چیف بھی ان کے ساتھ ملاقات میں کر چکے ہیں، آیا کہ عمران خان کی جانب سے امریکی لابی فرمز کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا ہے لیکن اندرونی خبر یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، عمران خان اور ایسٹیپلشمنٹ میں پہلے جیسی کوئی بات نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں :14 مئی کو انتخابات اور  ماما جی کی عدالت ، ہنسنا منع ہے !!

انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک معروف پاکستانی صحافی اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ آزاد کشمیر کی حکومت بھی گرنے والی ہے۔ جس پر عمران شفقت نے بھی انکشاف کیا کہ اگر آزاد کشمیر کی حکومت جائے گی تو گلگت بلتستان کی بھی جائے گی کیونکہ گلگت بلتستان پولیس نے بھی زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ مل کر پنجاب پولیس کا مقابلہ کیا تھا۔

جو ساتھ دے گا سزا پائے گا، شہباز گل اور علی امین گنڈا پور کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، شہباز گل جو کہ عمرہ کیلئے جانے لگے تھے ان کو روکا لیا گیا اور علی امین گنڈا پور جو کہ بکھر میں پولیس چوکی پر فائرنگ کر چکے ہیں انہوں نے اپنی گرفتاری صرف اس لیے دی کہ کئیں ان کو مقابلے میں اڑا نہ دیا جائے کیونکہ وہ پہلے بھی ریاست کو آنکھیں دکھا چکے ہیں۔

سینئر صحافی نے مزید انکشاف کیا کہ عمران خان نے اپنے دورِحکومت میں 600 کاروباری حضرات کو بلا سود قرضے۔جاری کیے، جن مقاصد کیلئے قرضے جاری کیے گئے ان میں سے کوئی ایک بھی منصوبہ شروع تک نہیں ہوا، اب عمران خان اور برداشت نہیں کیا جائے گا، ریاست اس کو پہلے بھی بھگت چکی ہے

مزیدخبریں