لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم ،عید تک دکانوں کو رات 1 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق درخواست پر سماعت،عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیتے ہوئےعید تک دکانوں کو رات 1 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی ،واسا کو انڈر گراؤنڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں: ’سپریم کورٹ نے ماضی سےکوئی سبق نہیں سیکھا‘ جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی تحریری نوٹ جاری
دوران سماعت ماحولیاتی کمیشن کے ممبر نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے سٹی فورٹی ٹو سے عدالتی احکامات کے متعلق گفتگو بھی کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر افسر پیش ہوئے، جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت حکم دیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے لئے سائنس کے نام سے بنائی گئی ایپ کو ڈوان لوڈ کیا جائے اور اس کی اگاہی مہم بھی چلائی جائے، پی ایچ اے نہر کنارے درخت لگائے، رنگ روڈ اتھارٹی شجرکاری کےحوالے سے پلان جمع کروائے اور سیف سٹی کیمروں کو فائبر آپٹکس کی لائنوں سے منسلک کرے۔
جسٹس شاہدکریم نےسموگ تدارک کیس میں ریمارکس دیئے کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، امریکہ میں کوئی اپنے گھر میں بھی درخت نہیں کاٹ سکتا۔
لازمی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائی سے بڑی خبر آ گئی
عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف کاروائی کرکے آئندہ سماعت پر رہورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ، فاخل جج نے کہا اپموریم نوشاط کے سی ای او اور جی ایم کو مئواکی فاریسٹ نہ لگانے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں، اگر درخت کاٹ کر کسی سوسائٹی کو راستہ دیا گیا ہے تو ڈی ایچ اے کے خلاف ہی مقدمہ درج کروائیں گے، آمریکہ میں درختوں کے تحفظ کے حوالے سے پٹیشن دائر ہوئی تھی ، وہاں کوئی اپنے گھر میں بھی درخت نہیں کاٹ سکتا، عدالت نے فصلوں کی باقیات کے جلانے سے بچاو کے لئے کسانوں کے لئے سپر سیڈر کے استعمال کی پالیسی بنانے کا حکم بھی دیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ نہر کنارے لگے پرانے درخت ختم ہوچکے ہیں، اس وقت کئی کنارے خالی ہیں، نہر کنارے درخت لگانے کی اشد ضرورت ہے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دئیےکہ 2020 میں لاہور میں واسا سروے کے مطابق انڈر گروانڈ پانی کا لیول گرنا رک گیا تھا، اب دوبارہ لاہور کے انڈر گروانڈ پانی کا سروے کرکے اس کا لیول دوبارہ چیک کیا جائے، سموگ کے متعلق کیس کی مزید سماعت 14 اپریل کو ہوگی جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔