قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

Apr 07, 2023 | 15:25:PM
قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ،ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 12.26 فیصد سے 14.87 فیصد کردیا گیا۔

پینشنرز ، بہبود اور شہداء فیملیز سرٹیفکیٹ کا منافع 13.9 سے 16.5 فیصد کردیا گیا،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.60 سے بڑھا کر 12.84 فیصد ،سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 13.1 سے بڑھا کر 17.1 فیصد کردیا گیا ہے،اسی طرح سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 14.5 سے بڑھا کر 18.5 فیصد ،شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 15.96 سے بڑھا کر 19.82 فیصد کردیا گیا ہے۔