حکومت نے چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

Apr 07, 2023 | 17:57:PM
حکومت نے چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہنا ہےکہ جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کے بعد اکثریت ججز کا فیصلہ مکمل ہو گیا ہے ، اس کے بعد اب چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج چیف جسٹس اطہر من اللہ کا بڑا فیصلہ آیا ہے، اس فیصلہ کے بعد اکثریت ججز کا فیصلہ مکمل ہوگیا ،جسٹس اطہر من اللہ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے،تینوں برادر ججزکے فیصلے سے اتفاق کیا اور اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے

یہ پٹیشن پہلے ہی 4 تین کے فیصلے سے مسترد ہوچکی ہے۔

 لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جو پٹیشن مسترد ہوگئی اس پر تین رکنی بنچ بنایا گیا، جب پٹیشن ہے ہی نہیں تو بنچ کیوں بنا اور فیصلہ کیوں آیا؟سپریم کورٹ کے اکثریت کے 4 ججز نے کہا کہ فل کورٹ بنا دیں،

سیاسی جماعتوں نے کہا اس معاملے پر فل کورٹ بنا دیں تاکہ عوام اس فیصلے کو تسلیم کرلے، سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگتی نہیں ہیں، یہ معاملہ الیکشن کا نہیں رہا ہے بنچ فکسنگ کا معاملہ بن گیا ہے،اطہر من اللہ نے اس فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں ، اس کیس کا ایک سیاسی پہلو اور ایک عدالتی پہلو ہے، چیف جسٹس پاکستان متنازع ہوگئے ہیں استعفی دیں ۔ 

مریم نواز نے مزید کہا کہ سوال اٹھتے ہیں عدالتی سہولت کاری کیوں؟ کیوں ججز نے اس معاملے سے خود کو الگ کرلیا ہے؟ عدالتی اور آئینی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں ہوا، 3رکنی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن جو متنازعہ جج ہیں انہیں بیٹھا دیا جاتا ہے، آئینی بحران کا جنم اگر سپریم کورٹ سے ہو تو اسکے فیصلے پر کون اعتماد کرے گا؟۔