(24 نیوز)امن دشمنوں کی جانب سے ایک بار پھر سے پاکستان پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں دہشتگرد وں کی جانب سے صوابی میں پولیس پارٹی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے، جس میں اے ایس آئی شہید جبکہ دو سپاہی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس سے اس میں موجود اےایس آئی ساحر خان شہید جبکہ 2سپاہی زخمی ہوگئے، دہشتگرد نے یارحسین روڈ پر گاڑی میں موجود پولیس والوں کو نشانہ بنایا، دو نوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل اعجاز اور گل نصیب شامل ہیں۔