(24 نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کےانٹرویوز شروع کردیئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 42 تک امیدواروں کےانٹرویوز کرلیے ہیں اور پی پی 43 سے پی پی 70 تک انٹرویوز افطاری کے بعد ہوں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کیخلاف قرار داد منظور کر لی ہے ۔