معروف بھارتی اداکارہ نے اپنی آئندہ فلم کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی بنگالی اور ہندی سنیما کی معروف اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے اپنی آئندہ فلم" شیب پور" کے شریک پروڈیوسر سندیپ سرکار پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے کہا ہے کہ "سندیپ سرکار اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے اداکارہ کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ" ان لوگوں نے فوٹوشاپ کے ذریعے میری نازیبا تصاویر بنا رکھی ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کر دیں گے, اداکارہ کی طرف سے گالف گرین پولیس سٹیشن میں سندیپ سرکار اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہے"۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی طرف سے ایف آئی آر کے ساتھ ملزمان کی طرف سے ملنے والی دھمکی آمیز ای میلز کی سکین کاپیاں بھی لف کی گئی ہیں,انہوں نے سندیپ سرکار کے خلاف "ایسٹرن انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن "سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔سواستیکا کے مطابق سندیپ نے انہیں کہا کہ" وہ ایک امریکی شہری ہے اور اگر اداکارہ نے ان کے ساتھ "تعاون" نہ کیا تو وہ امریکی قونصلیٹ سے بات کرے گا اور اس کے بعد سواستیکا کو کبھی امریکہ کا ویزا نہیں ملے گا"۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم "شیب پور "5 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے, سندیپ سرکار پر مذکورہ الزامات کے بعد اداکارہ نے فلم کی تشہیری میں حصہ لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔