(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 سے 22 تک افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 کے عامر خان کو ممبر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹنگ ایف بی آر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ،گریڈ 22 کے ندیم حسین رضوی کو ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد لگا دیا گیا ،گریڈ 21 کے احمد شجاع خان کو چیف کمشنر ایم ٹی او کراچی لگا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو اپریل کی تنخواہ/ پنشن 17 اپریل کو جاری کرنے کا حکم
اسی طرح گریڈ 21 کے محمود حسین جعفری کو چیف کمشنر آر ٹی او لاہورلگا دیا گیا ،گریڈ 21 کے ناصر اقبال چیف کمشنر آر ٹی او لاہور سے آر ٹی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ،گریڈ 21 کے خورشید احمد خان کو چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد لگا دیا گیا ،گریڈ 21 کے خورشید احمد خان کو چیف کمشنر آر ٹی او ایبٹ آباد کا اضافی چارچ بھی دےدیا گیا ،گریڈ 21 کے امجد فاروق کو چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا لگا دیا گیا ۔
گریڈ 21 کے عقیل احمد صدیقی کو ڈی جی آئی اینڈ آئی اسلام آباد لگا دیا گیا ،دیگر تمام گریڈ 20 سے 22 افسران کے بھی مختلف شہروں میں تبادلہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کی برطرفی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر