بیساکھی تقریبات، پاکستان نے 3ہزار بھارتیوں کو ویزے جاری کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بیساکھی تقریبات میں شرکت کیلئے 2856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ دوطرفہ معاہدے کے تحت بیساکھی کی تقریبات کیلئے 2856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں، ہائی کمیشن کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیساکھی کا سالانہ میلہ 9 اپریل سے 18 اپریل تک پاکستان میں ہو رہا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سکھ یاتریوں کو ویزے کا اجراء مذہبی مقامات کے دورے کے متعلق دو طرفہ معاہدہ کا حصہ ہے، ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کے دو طرفہ معاہدہ پر پوری طرح عمل درآمد کےعزم کے مطابق ہے، نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف نے سکھ یاتریوں کو بیساکھی کی مبارک باد بھی دی، پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب کا دورہ کریں گے۔