شامی پناہ گزین جرمن میونسپلٹی کے میئر مقرر 

Apr 07, 2023 | 21:14:PM

(ویب ڈیسک)جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں انتیس سالہ شامی مہاجر ریان الشبل کو ایک گاﺅں کا میئر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ریان اکیس برس کی عمر میں بطور مہاجر جرمنی آئے تھے اور انہیں قطعی اکثریت سے مقامی بلدیہ کا سربراہ منتخب کیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ریان الشبل کو میئر کے عہدے پر انتخاب کیلئے ہونے والی رائے دہی میں 55.41 فیصد ووٹ ملے۔ انتخابی نتائج کے مطابق الشبل اکثریتی ووٹ لے کر عہدے پر فائز ہوئے۔ریان الشبل کی عمر اس وقت 29 برس ہے اور وہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے اپنی جان بچانے کے لیے فرار ہو کر 2015 میں کئی دیگر مہاجرین کے ساتھ پناہ کے متلاشی غیر ملکی مہاجر کے طور پر جرمنی پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 23اپریل کو ملک بھر میں سائرن بجانے کا اعلان ، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی

میئر کے طور پر اپنے انتخاب کیلئے انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کے نمائندے کے بجائے ایک آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا، نتیجہ یہ نکلا کہ اب وہ جنوب مغربی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ میں اوسٹلزہائم نامی دیہی بلدیاتی علاقے کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ریان الشبل سیاسی طور پر جرمنی میں ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کے رکن بھی ہیں اور اس کیلئے کام بھی کرتے ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ اوسٹلزہائم کے بلدیاتی سربراہ کے الیکشن میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینا چاہتے تھے اور مقامی شہریوں کی اکثریت نے ان کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان نے اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ کر دیا

مزیدخبریں