ہم نے کلمہ تو پڑھا ہے مگر کبھی سمجھا نہیں، ڈاکٹر مطیع اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلامی اسکالر ڈاکٹر مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کلمہ تو پڑھا ہے مگر ہم نے حضور ﷺ کو کبھی نہیں سمجھا۔
چینل 24 کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن’ نور رمضان‘ میں میزبان ساحر لودھی نے پوچھا کہ وہ جن کے لئے یہ کائنات بنی ہے، وہ عاجزی کا پیکر ہو سکتے ہیں تو ہمارے حکمران اور اشرافیہ کے ساتھ کیا مسلہ ہے؟ ہم فرعون بن کر کیوں گھومتے ہیں؟
View this post on Instagram
اس کے جواب میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کلمہ تو پڑھا ہے مگر ہم نے حضور ﷺ کو کبھی نہیں سمجھا۔ اگر ہم ان کی حیثیت کو سمجھیں کہ جہاں اللہ کے رسولﷺ کے لئے فرمایا جا رہا ہے کہ " کسی مومن مرد کے پاس اور کسی مومن عورت کے پاس یہ اختیار ہی نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول ﷺ کوئی فیصلہ کرلیں، تو وہ پھر کاموں میں اپنی مرضی بھی کر سکیں"۔
جب ہم اسلام کو اس نظر سے نہیں دیکھتے اور دین کو بڑا ہلکہ لیتے ہیں تو پھر ہم فرعون جیسا سلوک کرتے ہیں۔