نواز شریف نے بھی چیف جسٹس پاکستان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کاانتخابات سے متعلق تفصیلی نوٹ سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی میدان میں آگئے اور چیف جسٹس پاکستان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نوازشریف نے کہاکہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے PTI کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 7, 2023
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے تاریخ بتا دی