(24 نیوز)ہتھنی نور جہاں کی طبیعت میں بہتری ، ڈاکٹرز نے مزید بہتری لانے کیلئے انجیکشنز بھی لگا دیئے،ساتھ ہی وٹامن کا کورس بھی شروع کر دیا۔
ڈاکٹر مرینہ کا کہناہے کہ ہتھنی کو ایکسرسائز کی ضرورت ہے،چلنے پھرنے سے علاج میں بہتری آئے گی ،ان کا کہناتھا کہ پین کلرز اور وٹامنز وقت پر دینے ہوں گے،پھر بھی حالت بہتر نہ ہوئی تو ہم دوبارہ چڑیا گھر کا دورہ کریں گے۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کا کہناتھا کہ ہتھنی نورجہاں کی حالت میں 60 فیصد بہتری آئی ہے۔پندرہ دن میں ہتھنی ٹھیک ہوجائے گی۔
چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے نور جہاں کیلئے اس کے پنجرے میں خصوصی انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ ہتھنی کو بہتر ماحول فراہم ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے تاریخ بتا دی