عمران خان اسلام آباد کی مقامی عدالت میں طلب، سمن جاری

Apr 07, 2023 | 22:57:PM
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو کل طلب کر لیا، سابق وزیراعظم کی طلبی کا باقاعدہ سمن جاری کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو کل طلب کر لیا، سابق وزیراعظم کی طلبی کا باقاعدہ سمن جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کی پیشی متوقع ہے۔ اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کو اسلام آباد کی حدود میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ایف ایٹ کچہری میں بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی۔