فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان, امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلموں کے این اوسیزمعطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلموں کے این اوسیز روک دئیے گئے جس کے باعث فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان ہوگئے۔
امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلموں کے این اوسیز روک دیئے جانے کے باعث فلم ڈسٹری بیوٹرز کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، امپورٹ پالیسی کی 3 بھارتی فلموں کی نمائش عید الفطر پر مشکوک ہو گئی، بھارتی فلموں میں جی وے سوہنیا جی، جٹ نوں چڑیل ٹکری اور پروہنے ٹو شامل ہیں، ان فلموں کے حکومت نے این اوسیز تاحال جاری نہیں کئے۔
واضح رہے کہ تینوں فلموں کو پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے کروڑوں روپے میں خریدا ہے، این او سیز جاری نا ہونے کی وجہ سے فلموں کی ریلیز بھی مشکوک ہوگئی ہے۔