اربوں روپے کی اووربلنگ ،ایف آئی اے نے لیسکو افسر کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہدسپرا)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف جاری آپریشن میں ایف آئی اے نے لیسکو کے ایکسیئن راؤ کامران کو اربوں روپے کی اووربلنگ پر گرفتار کرلیا ہےجبکہ دیگر ایکسیئنز کیخلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق شاہ پور ڈویژن میں 4کروڑ 90لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی گئی ،ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد راؤ کامران کو گرفتار کیا ،لیسکو کے تمام سرکلز کی ڈویژنز اور سب ڈویژنز نے رواں ماہ بھی اووربلنگ کی ہے،راؤ کامران کو شاہ پور ڈویژن میں اربوں روپے کی اووربلنگ پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ لیسکو چیف اور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر نے افسران پر دباؤ ڈال کر نتائج لئے۔مزید تحقیقات کیلئے شاہ پور ڈویژن میں تعینات دیگر ایکسیئنز کیخلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل سے خاتون کی لعش برآمد