پاکستان میں مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Apr 07, 2024 | 15:34:PM
پاکستان میں مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافےنےمہنگائی کو 50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچادیا ،پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974کےبعد سب سے زیاد رہی،عالمی بینک نے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی  بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے ۔ 

عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال (2024) کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974(50سال )کےبعد سب سےبلند ترین سطح پر رہی جس کا سب سے بڑی وجہ  بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ  قرار دیا ہے ۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی50فیصد سے بڑھ گئی ہے جس سےپیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا،مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر50.6 فیصد رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں شہری علاقوں میں انرجی انفلیشن40.6 فیصد تھی۔

پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی28.8 فیصد رہی ،گذشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 25 فیصد تھی۔

 عالمی بینک کے مطابق  روپےکے قدرمیں استحکام، فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے باوجود مہنگائی بڑھی،عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردباؤ میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اربوں روپے کی اووربلنگ ،ایف آئی اے نے لیسکو افسر کو گرفتار کر لیا