لندن ، ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

Apr 07, 2024 | 19:06:PM

(ویب ڈیسک)لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو مختلف کمپنیوں ورجن اٹلانٹک اور برٹش ایئرویز کے جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر ویز نے بتایا ہے کہ سٹینڈ سے کھینچتے ہوئے ورجن اٹلانٹک جیٹ کا 'ونگ ٹپ' برٹش ایئرویز کے ہوائی جہاز سے ٹکرایا۔ یہ حادثہ ٹرمینل تین پر پیش آیا ہے۔
خیال رہے ہیتھرو ایئرپورٹ برطانیہ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔برٹش ایئرویز نے ایک بیان میں کہا کہ انجینئرنگ ٹیم جہاز کو دیکھ رہی ہیں۔ صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لیے متبادل جہاز فراہم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی
ورجن اٹلانٹک کا کہنا تھا کہ بوئنگ 787-9 نے ابھی ایک پرواز مکمل کی تھی۔ ایئر فیلڈ کے دوسرے حصے میں لے جاتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ترجمان ورجن اٹلانٹک نے کہا 'حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہماری انجینئرنگ ٹیم طیارے کو دیکھ رہی ہے۔ تاہم واقعہ کے بعد کسی پرواز کے شیڈول میں تعطل پیش نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

مزیدخبریں