خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہےآفسران بھی اپنی مرضی کےلگانا چاہتے ہیں: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Apr 07, 2024 | 19:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے سلسلے میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہےآفسران بھی اپنی مرضی کےلگانا چاہتے ہیں۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعیناتی کے معاملے پر مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر وفاق کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے، مرضی کی ٹیم ساتھ رکھنا وزیر اعلیٰ کا حق ہوتاہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو مرضی کے چیف سیکرٹریز دئیے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا کو کیوں نہیں دیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا کے موجودہ چیف سیکرٹری اچھے اور قابل بیوروکریٹ ہیں، ہمیں موجودہ چیف سیکرٹری سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہےآفسران بھی اپنی مرضی کےلگانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں جوتے رکھنے کی فیس مقرر

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت ہم نے ان آفسران کے ذریعے چلانی ہے، وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر بات کی تھی، چیف سیکرٹری کی تعیناتی کو متنازعہ بناکر سیاسی طور اچھالا جارہاہے، چیف سیکرٹری کی تعیناتی میں تاخیر کرکے وفاق ہمیں تنگ کر رہاہے، وفاق خیبرپختونخوا کیساتھ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وفاق سے باہر کا نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کا بیوروکریٹ مانگ رہے ہیں۔