ادھار سیگریٹ مانگنے پر دوکاندار کے ہاتھوں گاہک قتل

Apr 07, 2024 | 19:59:PM

(24 نیوز) قلعہ دیدار سنگھ چائے خانہ سے ادھار سیگریٹ مانگنے پر دوکاندار نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے گاہگ کو قتل کردیا.

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ خرم مارکیٹ میں سحری کے وقت چائے خانہ سے ادھار سیگریٹ مانگنا محنت کش کا جرم بن گیا، محلہ قصوریاں کے رہائشی عدنان نے دوکاندار شہباز سے ادھار سیگریٹ مانگے جس وجہ سے دونوں میں توں تکرار ہوگئی شہباز نے طیش میں آکر اپنے بیٹے عبدالرحمٰن اور ساتھی اسامہ سے ملکر عدنان پر حملہ کردیا ڈنڈوں سوٹوں اور چھریوں کے وار کرکے عدنان کو شدید مضروب کردیا مضروب کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں جوتے رکھنے کی فیس مقرر

واقع کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی قتل میں ملوث شہباز اور اسامہ کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ عبدالرحمٰن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقتول کے بھائی امیر حمزہ کی مدعیت میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقتول عدنان چند ماہ قبل دبئی سے آیا، 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں