باباوانگا  کی خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی

Apr 07, 2025 | 12:05:PM
 باباوانگا  کی خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )جاپان کی معروف پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی ( جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے رواں سال جولائی میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے۔

ریو تاتسوکی نے رواں برس جولائی میں جاپان میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔

 جاپانی حکومت نے نئے میگا زلزلے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں 8 سے 9  شدت کے میگا زلزلے سے تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار ہلاکتوں اور 1.8 ٹریلین ڈالر کے معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 یاد رہے کہ  تاتسوکی نے مارچ  2011 میں ایک خوفناک تباہی کی پیشگوئی کی تھی اسی ماہ جاپان میں توہوکو زلزلہ اور سونامی آیا تھا ۔

اب انہوں نے جولائی 2025 میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔

دوسری طرف نیوز ویک کے مطابق جاپانی حکومت نے بھی حال ہی میں ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس  میں سونامی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔