ٹک ٹاکر دانیہ شاہ ماں بن گئیں،بیٹے کانام بھی بتادیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک(معروف ٹک ٹاکردانیہ شاہ بیٹے کی ماں بن گئیں، نومولود کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا۔
دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہیں۔
دانیہ شاہ کی پہلی شادی مرحوم عامر لیاقت حسین سے فروری 2022 میں ہوئی تھی،تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا، دونوں کے درمیان عمر کا فرق 30 سال تھا، اور مئی 2022 میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی، لیکن اس سے قبل عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا تھا۔
اس دوران دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کرنے کے الزامات بھی لگے تھے، جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی تنقید کا شکار رہی۔
دانیہ شاہ نے حال ہی میں ایک ویلاگ شیئر کیا جس میں نہ صرف اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا بلکہ ننھے مہمان کو ملنے والے تحائف کی ان باکسنگ بھی کی،تاہم، اس وی لاگ میں دانیہ شاہ ناراض بھی نظر آئیں کیونکہ ان کے شوہر شہزاد حکیم نے بیٹے کے نام کا اعلان کرنے کی بجائے گاڑی کے بارے میں بات کی، جو بعد میں واپس لے لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:"سکندر" نے 100 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لیا
وی لاگ میں دانیہ شاہ نے کہا،کہ یہ تقریب میرے بیٹے کی خوشی میں تھی، لیکن شہزاد نے اپنے دیگر بچوں کی شادی کا اعلان کیا اور میرے بیٹے کا نام تک نہیں بتایا،اس لیے مجھے بہت افسوس ہے کہ اس موقع پر کچھ اور ہی اعلان کیا گیا۔
انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ریان بتایا اور کہا کہ اس کو انہوں نے گولڈ کی چین بطور تحفہ دی ہے۔
دانیہ شاہ نے غصے میں کہابچوں کو صرف ویوز کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ویلاگ میں دانیہ نے بیٹے کے لیے ملنے والے تمام تحائف بھی دکھائے، جن میں سے کچھ تحفے شہزاد حکیم کی پہلی بیوی کی جانب سے تھے۔
سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کو ایک بار پھرتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور کمنٹس میں مختلف رائے سامنے آ رہی ہیں، کچھ لوگ ان کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے مواقع پر مزید سنجیدگی دکھانا ضروری ہے۔