(24 نیوز ) ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو طورخم کے راستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا ۔
دوسری طرف یکم اپریل سے اب تک ایک ہزار 355 تارکین وطن کو بھیجا جاچکا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں اتوار کو ایک ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں ایک ہزار47 افغان مہاجرین کو آج طورخم سے افغانستان ڈی پورٹ کیاجائےگا۔