آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو جرمانہ کر دیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )پاکستان پر نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے۔
پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر جرمانہ کیا گیا ۔
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ۔
اس سے قبل قومی ٹیم کو پہلے دونوں ون ڈے میچز میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔