پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد، وزیر اعظم اور آرمی چیف شرکت کرینگے

Apr 07, 2025 | 15:57:PM
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد، وزیر اعظم اور آرمی چیف شرکت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا 8 تا 9 اپریل کو انعقاد کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف اس موقع پر پاکستان منرلز  انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کریں گے، فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ہے، اس کے علاوہ اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا ۔ 

غیر ملکی  سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے ۔ 

حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اہم موقع ہے، اس کے علاوہ ریکوڈک سمیت اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز، سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع ہیں۔

 فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت، معدنیات کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات ہیں۔ معدنیات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر تبادلہ خیال کے لیے بین الاقوامی ماہرین بھی شرکت کریں گے۔