حرا مانی کی بغیر میک اپ لک: ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

Apr 07, 2025 | 16:16:PM
حرا مانی کی بغیر میک اپ لک: ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی کو سوشل میڈیا پر بغیرمیک اَ لک شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

حرا مانی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی فیملی کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں حرامانی کو بغیر میک اَپ کے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حرا مانی فیملی کے ساتھ گزرے لمحات کی ویڈیو بناتے جبکہ مانی سکول کا کام مکمل نہ کرنے پر بیٹے کو ڈانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلمی رائٹر و ہدایتکار طاہرہ کشیپ میں کینسر کی دوبارہ تشخیص

ایک صارف نے لکھا کہ بغیر میک اَپ کے حرا مانی کی شکل دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کسی نے مارا پیٹا ہے۔

ایک اورصارف نے لکھا کہ بغیر میک اَپ کے حرا سے زیادہ مانی اچھا لگ رہا ہے۔

ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ میں ایسے ہی اپنے آپ کو کم تر سمجھتی رہتی ہوں بغیر میک اَپ کے تو حرا مانی سے زیادہ خوبصورت میں نظر آتی ہوں۔